محکمہ موسمیات کی آج سے مزید بارشوں کی پیش گوئی

image

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے ملک کے جنوبی علاقوں میں مون سون کی مضبوط ہوائیں داخل ہوں گی۔ بلوچستان اور سندھ میں 16 سے 19 اگست تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔ جبکہ بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 20 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف لاہور کی قیادت مستعفی ہوگئی

16سے19 اگست کے دوران  سبی، ہرنائی، زیارت، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ژوب، موسیٰ خیل میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ نصیر آباد، اوستہ محمد، جھل مگسی، صحبت پور، خضدار، قلات سمیت مختلف اضلاع میں بھی اضافی بارشیں ہوں گی۔

سندھ میں 16 سے 18 اگست کے دوران سکھر، شکارپور، کشمور، خیرپور، نوشہروفیروز، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، مٹھی، میرپور خاص، سمیت دیگر علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں 16 سے20 اگست تک راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور سمیت چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسی طرح خیبر پختونخوا میں 16 سے 20 اگست کے دوران پشاور، چارسدہ ،مردان ،ہنگو ،اورکزئی سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں نشیبی علاقہ زیر آب آسکتے ہیں۔ مختلف مقامات پر بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ سمیت ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.