کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی.. محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

image

سندھ بھر میں آج سے مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا جس کے باعث کراچی میں بھی کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 19 اگست تک صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے. جبکہ ملک میں مون سون کا یہ اسپیل 25 اگست تک جاری رہ سکتا ہے.

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 19اگست تک کراچی، گھوٹکی، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹہ اور سکھر سمیت سندھ کےمختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.