کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 20 ہو گئی

image

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ جس کے بعد صوبے میں رواں سال کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 ہو گئی۔

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں داخل مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ جس کے بعد بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق فاطمہ جناح اسپتال میں داخل 42 سالہ مریض کا تعلق کوئٹہ کے وسطی علاقے زرغون روڈ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کے لیب ٹیسٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ متاثرہ مریض کا مطلوبہ علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فاطمہ جناح اسپتال میں داخل ایک خاتون مریضہ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اسپتال میں کانگو کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 2 ہو گئی۔ رواں سال کانگو سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 4 ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.