سندھ کے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک والی بوتلوں کے استعمال پر پابندی عائد

image

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک والی پانی کی بوتلوں پر پابندی عائد کر دی۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری دفاتر میں اب پلاسٹک کی بوتلوں کے بجائے جگ اور گلاس کا استعمال کیا جائے گا۔

نوٹیفکیش کے مطابق منرل واٹرل کی پلاسٹک کی بوتلوں کو ٹھکانے لگانے کے ماحولیاتی اثرات سے متعلق ہونے والے کابینہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ جس کے بعد صوبائی کابینہ اجلاس میں پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیض حمید نے کبھی تحریک انصاف کوکوئی ہدایات جاری نہیں کیں، بیرسٹر گوہر

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ حکومت سندھ کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام دفاتر میں ڈسپوزیبل منرل واٹر پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ان کی جگہ جگ اور شیشے کے گلاس کا استعمال کیا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.