پنجاب میں بجلی پر 14 روپے ریلیف کااعلان،دیگر تین صوبوں کے شہریوں کا شدیدردعمل

image

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف کی جانب گزشتہ روز پنجاب میں بجلی پر 14 روپے ریلیف کے اعلان کیا گیا جس کے بعد دیگرتینوں صوبوں کے شہریوں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

ایک شہری نے کہا کہ ہمیں بھی پنجاب والاریلیف چاہیے، ہمارے ساتھ ظلم ہے۔ کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بجلی سستی ہوئی تو کراچی والوں کاکیا قصور ہے، یہاں پر بھی بجلی کی قیمت میں 14روپے فی یونٹ کمی کی جائے، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔

عمران خان کو مستقبل قریب میں جیل سے باہر آتا ہوا نہیں دیکھ رہا، ارشادبھٹی

شہریوں نے کہا کہ وزیراعظم کیا صرف پنجاب کے ہیں ، ریلیف کا اعلان پورے ملک کے لیے کیا جائے، تمام صوبوں میں غریب عوام رہتے ہیں انہیں بھی ویسا ہی ریلیف ملنا چاہیے جیسا پنجاب کے عوام کو دیا گیا۔

بلوچستان کے شہریوں کا کہنا تھا کہ بل سب جگہ زیادہ آرہے ہیں ہرجگہ ریلیف دیا جائے، نوازشریف پنجاب سے ہیں پنجاب کیلئے سوچیں گے، سب کاحق ہی سب کوریلیف دیاجائے۔

منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈ پر جاری سمز بلاک کردئیے گئے ہیں، پی ٹی اے

خیبر پختونخوا کی عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سستی بجلی پشاور میں مہنگی، کیا ہم پاکستانی نہیں ہیں ؟ وزیراعظم شہبازشریف پورے ملک کیلئے بجلی سستی کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.