اگلے دو روز ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

image

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران ملک بھر میں تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں لاہور، سیالکوٹ، ناروال، موسلادھار بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،دریائے چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلابی ریلے متوقع، مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا باعث بن سکتے ہیں، جنوبی پنجاب کے اضلاع رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں بھی بارشیں اور اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔

مجھے نہیں لگتا بانی پی ٹی آئی واپس اقتدار میں آنے میں کوئی دلچسپی رکھتے ہیں، محمد زبیر

ترجمان نے کہاکہ ڈی جی خان اور راجن پور میں ہل ٹورینٹ کا خطرہ ہو سکتا ہے،بلوچستان کے علاقوں قلات، زریات، ژوب، کوئٹہ میں موسلادھار بارشوں اور ہل ٹورینٹ کا خدشہ ہے،سندھ میں نواب شاہ اور سکھر میں چند مقامات پر اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہری موسم کی اپ ڈیٹس اور الرٹس سے باخبر رہیں،مون سون الرٹس کے لیے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹس ایپ ڈان لوڈ کریں، اربن فلڈنگ کے اثرات سے بچنے کے لیے نشیبی علاقوں کے رہائشی چھتوں اور کھڑکیوں کو مناسب طریقے سے واٹر پروف بنائیں،برساتی پانی جمع ہونے سے بچنے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

گٹر اور نکاسی آب کے نظام کو مثر بنائیں، کسی بھی کمزور انفرااسٹرکچر کو محفوظ کر لیں جو تیز ہواں اور تیز بارش سے نقصان کا باعث بن سکتا ہے، سیلابی پانی میں چلنے، تیرنے یا گاڑی چلانے سے گریز کریں، سیلابی علاقوں سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں، کھلے مین ہولز اور رکاوٹوں سے آگاہ رہیں۔

پشاور، روٹی کی قیمت میں اضافہ

این ڈی ایم اے تیز بارش کے دوران شارٹ سرکٹ سے بچنے کے لیے برقی آلات کو ان پلگ کریں، گیلے ہاتھوں سے برقی آلات کو مت چھوئیں۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور عوام کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.