گیس کے بلوں میں بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

image

پیٹرولیم سیکٹر کے مسائل کے حل کےلیے بنائی گئی کمیٹی نے گیس کے بلوں میں بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نظام متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نائب وزیراعظم کی زیر صدارت پیٹرولیم سیکٹر کی ای اینڈ پی کمپنیوں کو درپیش مسائل پر غور کے لیے قائم کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔

فیض حمید نے اکتوبر میں مجھ سے معافی مانگی،اسحاق ڈار

مقامی اور غیر ملکی ای اینڈ پی کمپنیوں کے سربراہان نے سرکلر قرضے کے بڑھنے کی وجہ سے سیکٹر کی سکیورٹی اور استحکام سے متعلق خدشات کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔ کمیٹی کے نجی شعبے کے اراکین نے بھی ڈاؤن سٹریم گیس سیکٹر سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا اور اس کے استحکام کو بہتر بنانے کے لیے نجی کمپنیوں کے لیے سیکٹر کو کھولنے کی ضرورت پر زور دیا۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے دیرپا حل کے لیے کام ہو رہا ہے ،وزیراعظم

اجلاس کے دوران تفصیلی بحث و مباحثے کے بعد پیٹرولیم ڈویژن کو صنعت اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔ فورم نے پیٹرولیم ڈویژن کو اوگرا آرڈیننس میں مناسب ترامیم تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ گیس کے نرخوں میں ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر ایڈجسٹمنٹ کے لیے ایک میکانزم متعارف کرایا جا سکے۔

سکیورٹی کے مسائل پر فورم نے داخلہ ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ ای اینڈ پی کمپنیوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تعاون سے اقدامات کرے۔

یونٹ 14روپے سستا ہونے سے بجلی بلوں میں 38 فیصد تک کمی آئیگی

داخلہ ڈویژن کو یہ بھی ذمہ داری دی گئی کہ وہ چیلنجنگ علاقوں میں آپریشنز کے لیے سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر وقف ون ونڈو سہولت کا نظام تیار کرے۔اجلاس میں پیٹرولیم، خزانہ و محصولات اور توانائی کے وزراء سمیت کمیٹی کے دیگر سرکاری و نجی شعبے کے ارکان نے شرکت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.