اصلاحات اولین ترجیح ، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں کرپٹ عناصر سے سختی سے نمٹیں گے ، شہباز شریف

image

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں کرپٹ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزارت توانائی اور پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام، لائن لاسز میں کمی اور بجلی ترسیل کا نظام بہتر بنانا ترجیحات ہیں۔

شہباز شریف کا بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع کا حکم

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی ترسیل کی 5 کمپنیوں میں نئے بورڈ چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی شفاف طریقے سے کی گئی  ہے۔ اُمید ہے ان نئی تعیناتیوں سے ڈسکوز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر پاور اور وفاقی سیکرٹری پاور کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی ، انسداد بجلی اور دیگر معاملات پر چاروں صوبوں کا دورہ کرنے اور صوبائی حکومتوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد بجلی چوری کے لئے ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ اپنائی جائے۔

قومی ٹیم میں میرٹ یقینی بنائیں، وزیراعظم کی سفارش بھی نہ مانیں، شہباز شریف

وزیراعظم نے بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے بنائی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس فی الفور طلب کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.