غریب پاپڑ بیچنے والا بیٹی کو دفتر سے لینے گیا اور.. کارساز پر لینڈ کروزر تلے مرنے والے باپ بیٹی کون تھے؟

image

گزشتہ روز کراچی کے علاقے کارساز کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں باپ بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئے اور 5 افراد زخمی ہوئے.

دل دہلا دینے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 62 سالہ عمران عارف اور 23 سالہ آمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ آمنہ کے بھائی اسامہ کا کہنا ہے کہ آمنہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی اور نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی. والد کے ساتھ گھر آتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیا۔

اسامہ کا کہنا تھا کہ مرحوم والد گلی محلے میں پاپڑ بیچتے تھے۔ اسکیم 33 کے رہائشی عمران عارف بیٹی کو دفتر سے لینے بائیک پر گیے تھے اور نکلے ہی تھے کہ لینڈ کروزر نے باپ بیٹی سمیت کئی موٹرسائیکل سواروں اور ایک گاڑی کو ٹکر مار دی.

62 سالہ عمران عارف کے چھوٹے بھائی امتیاز عارف ولد شہزاد منظر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے حادثے کی ذمے دار خاتون ڈرائیور نتاشا کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے.

مختلف ویڈیوز میں خاتون کی حالت دیکھتے ہوئے لوگوں نے ان پر شراب پینے کا الزام بھی عائد کیا جبکہ ایس

ایچ او بہادرآباد کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نشے میں نہیں تھیں بلکہ ذہنی تناؤ کا شکار تھیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.