انصاف کے لئے سپریم کورٹ بھی جانا پڑا تو ساتھ دیں گے.. مرحومہ آمنہ عارف کے گھر والوں کی علی شیخانی اور کیا مدد کریں گے؟ ظفر عباس کا اعلان

image

"جس بزرگ نے سوچا بھی نہیں ہوگا انھیں مار دیا گیا. پاکستان کی ذہین ترین، قابل بچی کے ساتھ ظلم ہوا. اسے گاڑی سے کچلا گیا. اللہ ان دونوں کی مغفرت کرے لیکن ہم کراچی کی اس بیٹی کو انصاف دلانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے یہاں تک کہ سپریم کورٹ بھی جانا ہوا تو جائیں گے"

یہ کہنا ہے معروف سماجی کارکن ظفر عباس کا جنھوں نے گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے کارساز میں لینڈ کروزر کے حادثے میں جاث بحق ہونے والی آمنہ عارف اور ان کے والد عمران عارف کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے ویڈیو بنائی ہے.

ظفر عباس کا کہنا ہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین علی شیخانی نے مرحومہ آمنہ کی بیوہ والدہ کے لیے 120 گز کے کسی اچھی سوسائٹی میں بنگلہ دلانے کا وعدہ بھی کیا ہے کیونکہ ان کے پاس اپنا گھر تک نہیں ہے

اس کے علاوہ کوئی بھی بڑی گاڑی میں آئے اور کراچی کے شہریوں کو روندتا ہوا چلا جائے ایسا نہیں ہوگا. پوری جے ڈی سی، علی شیخانی اور پاکستان مرحومین کو انصاف دلانے کے لئے ان کے ساتھ ہے اور تمام اخراجات برداشت کیے جائیں گے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.