ایم ایم اے ایشیئن چیمپئن شپ: پاکستان کی ایمان خان اور بانو بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیے

image

مکسڈ مارشل آرٹس ایشیئن چیمپئن شپ میں  پاکستان کی ایمان خان اور بانو بٹ نے گولڈ میڈلز جیت لیے ہیں۔

جمعرات کو لاہور میں مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے جس میں پاکستان کی دونوں خواتین طلائی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

ایمان خان نے سینیئر ویمن فلائی ویٹ 56.7 کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں قازقستان کی دینارا آیاپووا کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے گولڈ میڈل جیتا۔

اس سے قبل سینئیر ایٹم ویٹ کی 47.6 کلوگرام کیٹگری میں بانو بٹ نے قازقستان کی فائٹر گلناز کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

واضح رہے ایمان خان کا پاکستان کے لیے یہ دوسرا اور بانو بٹ کا پہلا میڈل ہے میڈل ہے۔  

دوسری جانب مردوں کے فائنل مقابلوں میں دو پاکستانی فائٹرز نے حصہ لیا جو صرف سلور میڈل ہی جیت سکے۔

ذیشان اکبر کو کرغزستان کے فائٹر جبکہ عبدالمنان کو تاجک کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بانو بٹ عرف ڈینجرس شارک 5 اگست 2004 میں پیدا ہوئی تھیں اور اس وقت ان کی عمر 20 سال ہے.

سٹار انفلوڈ نامی ویب سائٹ کے مطابق ایمان خان کا تعلق کراچی سے ہے اور ان کی پیدائش 1995 میں ہوئی تھی یوں اس وقت ان کی عمر 29 سال ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.