عرفان محسود ایک بار پھر گینز بُک میں، پاکستان نے انڈیا کا ریکارڈ توڑ دیا

image

متعدد گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے پاکستانی عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے اور اس بار اُن کے ساتھ یہ ریکارڈ بنانے میں ننھے سفیان محسود بھی شامل ہیں۔

گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق انسانی جسم کے اعضا کے گرد لٹک کر چکر کاٹنے کا نیا عالمی ریکارڈ اب سات اعشاریہ آٹھ سیکنڈز ہے جو پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود اور سفیان محسود نے اپنے نام کیا۔

عالمی ریکارڈز کے گینز بک کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ریکارڈ رواں سال 19 جون کو بنایا گیا جو اب درج کر لیا گیا ہے۔

عرفان محسود اس سے پہلے بھی متعدد عالمی ریکارڈز رکھتے ہیں۔

اس سے قبل انسانی جسم کے اعضا کے گرد کم ترین وقت میں چکر کاٹنے کا ریکارڈ انڈیا کے پاس تھا۔ انڈیا سے تعلق رکھنے والے کے گوکلناتھ اور ایم وی ارجن پریان نے سنہ 2021 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا جس کا دورانیہ نو اعشاریہ سات سیکنڈز تھا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود 8 سال کے کم عرصے میں 100 گینز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں۔

عرفان محسود 2023 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارگردگی حاصل کر چکے ہیں۔

عرفان محسود نے اٹلی کے مارسیلو فیری کا ریکارڈ توڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سنچری مکمل کی تھی۔

اٹلی کے مارسیلو نے پاؤں کی انگلی سے 56 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جو عرفان محسود نے توڑ دیا تھا۔

پاکستانی ریکارڈ میکر کے پاس پاؤں کی انگلی سے 63 کلو وزن اٹھانے کا عالمی ریکارڈ ہے جبکہ عرفان محسود پش اپس کیٹیگری میں ورلڈ لیول پر سب زیادہ 46 ریکارڈز بنا چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.