خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کے دوسرے کیس کی تصدیق، مریض کو آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا

image

خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کے دوسرا کیس کی تصدیق کی گئی ہے۔

جمعے کو پشاور سے جاری کیے گئے ایک ویڈیو بیان میں ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی نے صوبے میں منکی پاکس کے دوسرے مریض کی تصدیق کی۔

اس طرح رواں سال خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کے مریضوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔

پبلک ہیلتھ کے صوبائی ڈائریکٹر کے مطابق ’نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ شہری میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔‘

ڈاکٹر ارشاد روغانی نے بتایا کہ مریض بیرون ملک سے پشاور ایئرپورٹ پہنچا جہاں پر تعینات ٹیم نے اُس کی سکریننگ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’آئسولیشن کے لیے مریض کو بروقت پولیس سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔‘

ڈاکٹر ارشاد روغانی نے کہا کہ ’پولیس ہسپتال میں تفصیلی ہسٹری لی گئی اور نمونہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجا گیا۔‘

پبلک ہیلتھ کے صوبائی ڈائریکٹر نے بتایا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی ریفرنس لیب نے پی سی آر کے ذریعے مریض میں ایم پاکس کی تصدیق کی۔‘

ڈاکٹر ارشاد روغانی کے مطابق مزید تجزیے کے لیے نمونے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوائے گئے ہیں۔ ’تین چار دن میں رپورٹ آنے کے بعد میڈیا کے ساتھ تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.