تھائی لینڈ میں چھوٹے طیارے کو حادثہ، سوار تمام افراد ہلاک

image

بنکاک: تھائی لینڈ کے مشرقی علاقے میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں ڈومیسٹک پرواز کے لیے ایک چھوٹے مسافر طیارے نے بنکاک کے مرکزی ہوائی اڈے سے اڑان بھری۔ جس کا کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا۔ طیارے کا ملبہ تھائی لینڈ ہوائی اڈے سے تقریباً 40 کلومیٹر دور مینگرووز کے دلدل سے مل گیا۔ بدقسمت طیارے میں 5 مسافر 2 ایئرہوسٹس اور ایک پائلٹ اور ایک معاون پائلٹ سوار تھے۔ جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی: ایک شخص کا چاقو سے حملہ، 3 افراد ہلاک، 9 زخمی

مرنے والے پانچوں مسافروں کا تعلق ہانگ کانگ سے تھا اور وہ چینی نژاد شہری تھے جبکہ ایئرہوسٹس اور پائلٹس تھائی شہری تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جنگل والے علاقے کے درمیان دلدل اور پانی میں جہاز کے ٹکڑے بکھرے ہوئے ہیں۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.