جرمنی: ایک شخص کا چاقو سے حملہ، 3 افراد ہلاک، 9 زخمی

image

برلن: جرمنی کے شہر زولنگن میں میلے کے دوران ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے 3 افراد کو ہلاک اور 9 کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ جرمنی کے مغربی شہر میں رات تقریباً پونے دس بجے پیش آیا۔ چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

چاقو سے حملے ایک مارکیٹ میں کیے گئے جہاں پر موسیقی کا پروگرام جاری تھا۔ حملے کی اطلاع پر پولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ نے پاکستانیوں کیلئے ای ویزا کی توسیع کر دی

حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈیڑھ لاکھ کی آبادی پر مشتمل یہ چھوٹا شہر زولنگن کولون اور ڈوزلڈورف کے قریب واقع ہے۔ اس شہر کی 650 ویں سالگرہ کی مناسبت سے یہ میلہ اتوار تک جاری رہنا تھا تاہم حملے کے بعد علاقے کو خالی کرالیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.