کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ، میونسپل سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

image

کراچی: مئیر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد ایمرجنسی نافذ کی گئی۔ کراچی میں 25 اور 26 اگست کو موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی میونسپل سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کے تمام اسٹاف کی چھٹی منسوخ کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی سبسڈی غیر اعلانیہ بند

خیال رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ نیا سسٹم پورے سندھ کو لپیٹ میں لے گا جس کے سبب 27 اور 28 اگست کو شہر قائد میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔ شدید بارش کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 25 سے 29 اگست کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر میں تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.