کراچی،کارساز واقعے کی تفتیش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

image

صوبہ سندھ کے آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے کار ساز واقعے کی تفتیش کیلئے خصوصی ٹیم بنانے کا فیصلہ کر کیا ہے۔ حادثے کو ہائی پروفائل کیس کی طرح لیا جائے گا، ایس ایس پی رینک کا افسر تفتیشی ٹیم کے ساتھ کام کرے گا۔

واقعے میں ملوث خاتون ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ تاخیر کا شکار ہے اور میڈیکل رپورٹ آنے میں مزید 2 سے 3 روز لگیں گے، ملزمہ کے سیمپلزکراچی کی 2 مختلف لیبارٹریز میں بھجوائے گئے ہیں۔

موٹروے پر 4 افراد کی ہلاکت معاملے میں نیا موڑ ، ابتدائی رپورٹ جاری

لاہور کی بھی ایک لیبارٹری میں ملزمہ کے نمونے بھجوانے کا فیصلہ ہوا ہے، میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی تفتیش میں کسی پیشرفت کی امید ہے۔

بتایا گیا ہے کہ خاتون کے زیر استعمال گاڑی نجی کمپنی کے نام پر ہے، گاڑی کے مالک کو تفتیش میں شامل کرنے کیلئے حراست میں لیا جائے گا۔

تفتیش کا دائرہ بڑھانے کیلئے کمپنی کے مالکان سے رابطہ کیا جارہا ہے، تفتیش کے لیے مزید سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

ملزمہ کے روٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں، ملزمہ کار ساز کے ڈی اے سکیم ون اپنے گھر سے ساس کے گھر کیلئے نکلی تھی، دونوں گھروں میں 3 سے 4 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمہ مسلسل بیان تبدیل کررہی ہے، ملزمہ کے پاس برطانوی ڈرائیونگ لائسنس ہونے کی تصدیق کی جارہی ہے۔

مقدمے میں دفعات کو تبدیل کیا گیا ہے کیوں کہ مقدمے میں پہلے قتل خطا کی دفعہ 320 لگا کر کیس کو کمزور بنایا گیا اسی لیے بعد ازاں دفعات تبدیل کرکے مقدمے میں قتل بالسبب کی دفعہ 322 شامل کر دی گئی۔

یاسر گیلانی، مہرشرافت علی سینئر نائب صدرو پی ٹی آئی لاہور مقرر

قتل بالسبب میں دیت کے ساتھ 10 سے 18 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، اہل خانہ 30 ہزار 360 گرام چاندی کی قیمت کے برابردیت کی رقم لے سکتے ہیں۔

رواں سال چاندی کے وزن کے حساب سے دیت کی رقم 68 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے، دیت کی وصولی کی صورت میں مقدمہ ختم ہو جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.