سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں شامل

image

دو اہم اسلامی ممالک دنیا کی 10 طاقتور ترین ریاستوں میں شامل ہو گئے ہیں۔  

فوربز کی جاری کردہ فہرست میں پہلے نمبر پر امریکا ہے ، اس فہرست میں پہلی مرتبہ سعودی عرب بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کو 9 واں نمبر دیا گیا ہے۔

مستقبل قریب میں سعودی عرب کے شہر نیوم میں اڑتے ہوئے برقی جہاز دیکھے جا سکیں گے

چین کو دنیا کی دوسری طاقتور ترین ریاست قرار دیا گیا ہے جبکہ روس کا تیسرا نمبر ہے۔ اس کے علاوہ  جرمنی چوتھے، برطانیہ پانچویں، جنوبی کوریا چھٹے، فرانس ساتویں، جاپان آٹھویں اور متحدہ عرب امارات 10 ویں نمبر پر ہے۔

ان ممالک کی درجہ بندی معاشی و سیاسی اثر و رسوخ، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور مضبوط دفاعی صلاحیتوں کے اعتبار سے کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں عمرے کے پیکج کی قیمت میں 25 فیصد کمی

سعودی عرب کی طاقت کی بنیاد اس کی معیشت، تیل کی پیداوار اور خلیجی خطے میں اس کا جغرافیائی و سیاسی اثر و رسوخ ہے ،سعودی عرب کا شمار دنیا کے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں اس کا ایک اہم مقام ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں اپنے عسکری اخراجات میں بھی اضافہ کیا ہے، جس سے اس کی دفاعی صلاحیت مزید مستحکم ہوئی ہے۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.