چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کے عہدے کی معیاد ختم

image

چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کے عہدے کی معیاد ختم ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار یونس کے بطور ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی کی مدت ملازمت 19 اگست تک تھی،وقار یونس کی تعیناتی مختصر دورانیہ کے لئے کی گئی تھی۔

پچ ہمارے اندازے کے مطابق نہیں تھی، کپتان قومی ٹیم

سابق کپتان وقار یونس اپنے موجودہ عہدے میں توسیع نہیں چاہتے،وقار یونس پی سی بی افسران کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر ناراض تھے،وقار یونس کو ایک ماہ قبل چیئرمین پی سی بی کا ایڈوائزر تعینات کیاگیا تھا۔

یاد رہے تین ہفتے قبل وقار یونس کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج بھی کی گئی تھی،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پی سی بی کی جانب سے اشتہار کے بغیر تعیناتی عمل میں لائے جانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.