حکومت پنجاب کے مطابق اپنا گھر اپنی اسکیم کے تحت گھر بنانے کے لیے فوری قرضہ لینے کا طریقہ کافی آسان رکھا گیا ہے اور اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت کو حاصل کرسکیں.
اسکین کی معلومات اور درخواستوں کے طریقہ کار کے لئے خصوصی ڈیسک بنایا گیا ہے
ڈی جی سیف انور کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 70 ہزار خاندانوں کو گھر کی تعمیر کیلئے بلاسود 15 لاکھ کا قرض فراہم کیا جائے گا. اس رقم کو 7 سال میں ادا کرنا ہے. پہلے 3 ماہ تک قرض کی کوئی وصولی نہیں کی جائے گی.
جو شہری اپنا گھر بنانے کے خواہشمند ہیں وہ PITB پورٹل کے ذریعے یا ٹول فری نمبر 080009100 پر کال کرکے ہاؤسنگ لون کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
‘اپنی چھت اپنا گھر’ اقدام پانچ بڑے شہروں: ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور راولپنڈی سے شروع ہونے والے ہر ضلع میں 3000 سے زیادہ گھر بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے جبکہ لاہور میں پہلے مرحلے میں رائیونڈ روڈ کے قریب 5000 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔