ایف بی آر کی ٹیکس سکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں پر آمادگی کا اظہار

image

تاجروں سے ٹیکس وصولی کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس اسکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں کیلئے تیار ہو گیا۔  انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم سادہ اور آسان اردو زبان میں جاری کیا جائے گا، 10 کروڑ روپے سالانہ ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کے مطابق اگر تاجر تیار ہوں تو ترمیمی نوٹ فوری جاری ہو سکتا ہے، چھوٹے تاجروں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی ترمیم مسودے میں شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم سادہ اور آسان اردو زبان میں جاری کیا جائے گا، 10 کروڑ روپے سالانہ ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کیلئے انکم ٹیکس ٹیبل میں ترمیم کا بھی امکان ہے، گزشتہ روز تاجر تنظیم کے نمائندےچیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کے لیے نہیں آئے۔

خیال رہے کہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا تاجر دوست اسکیم کو تاجروں کے تعاون سے ہی نافذ کیا جائےگا، تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، مارکیٹ ریٹ پر نظر ثانی ہو سکتی ہے، چھوٹی دکانوں پر غیرضروری بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.