10اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ،17 میں اضافہ، 24 کی قیمتوں میں استحکام

image

ملک میں مہنگائی کی شرح میں تسلسل کیساتھ کمی کا رجحان جاری ہے۔

حالیہ ہفتےکے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.62 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 16.69 فیصد سے کم ہوکر 15.34 فیصد کی شرح پر آگئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ، امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

پاکستان بیورو برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں روزمرہ استعمال کی 10اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا ، اس کے برعکس 17 اشیا کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ۔

گزشتہ ہفتے کے دوران چکن کی قیمت میں 3.02 فیصد ، کیلا 2.35 فیصد، سرخ مرچ پائوڈر1.42 فیصد، آٹا 0.85 فیصد، دال مسور 0.68 فیصد، روٹی 0.56 فیصد،دال ماش 0.53 فیصد اور چینی کی قیمت میں 0.49 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔

ٹماٹر کی قیمت میں 8.03 فیصد، 6.53 فیصد، دال چنا 2.20 فیصد ، لہسن 1.76 فیصد ، آلو 0.63 فیصد، انڈے 0.55 فیصد، ایل پی جی 0.51 فیصد ، گڑ 0.41 فیصد، باسمتی چاول 0.41 فیصد ، جلانے کی لکڑی 0.12 فیصد اور شرٹنگ کی قیمت میں 0.07 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.