حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

image

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 32 پیسے تک کمی کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 260.96 روپے سے کم ہو کر 259.10 روپے ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت 266.07 روپے سے کم ہو کر 262.75 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کا تیل 2.15 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 171.77 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 157.02 روپے سے کم ہو کر 154.05 روپے ہو گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024 سے ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.