راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان کا مایوس کُن آغاز، صفر پر پہلی وکٹ گِر گئی

image

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے مایوس کن آغاز کیا اور اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

سنیچر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کا ٹاس بنگلہ دیش نے جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ میچ جمعے کو شیڈول تھا تاہم راولپنڈی اسلام آباد میں بارش کی وجہ سے پہلے روز کا کھیل منسوخ کر دیا گیا تھا۔

پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ابرار احمد اور میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جمعے کو بارش کی وجہ سے ٹاس نہیں ہو سکا تھا اور پچ کو کورز سے ڈھک دیا گیا تھا۔ 

اس سے ایک روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی سکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ 

ٹیسٹ سکواڈ میں شان مسعود، سعود شکیل، ابرار احمد، محمد علی، سلمان علی آغا، صائم ایوب، بابر اعظم، میر حمزہ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے اور اب ٹیم کی کوشش ہو گی کہ دو میچوں پر مشتمل اس سیریز کو یہ میچ جیت کر برابر کیا جائے۔

دو میچوں کی یہ سیریز ورلڈ چیمپیئن شپ کے تسیرے مرحلے کا حصہ ہے۔

بنگلہ دیشی سکواڈ میں نجم الحسین شانتو (کپتان)، ذاکر حسن، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفقر رحیم، شکیب الحسن، مہدی حسن مرزا، لٹن داس، ناہید رانا، حسن محمد اور تسکین احمد شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.