پاکستانی معیشت سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی

image

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے 5 بڑے پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی۔

تفصیلات کے مطابق موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی طویل مدتی ڈیپازٹ ریٹنگ کو بھی اپ گریڈ کر دیا ہے، تمام بینکوں کی ریٹنگ سی ڈبل اے تھری سے بڑھا کر سی ڈبل اے ٹو کردی گئی۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی نے مزید کہا کہ تمام بینکوں کیلیے آؤٹ لک کو بھی مستحکم سے مثبت کردیا ہے، جبکہ فیصلہ پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کے بعد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی اور معیشت کے آؤٹ لک کو بھی مثبت قرار دے دیا۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم سے مثبت کردی اور ریٹنگ سی ڈبل اے تھری سے بڑھا کرسی ڈبل اے ٹو کرتے پاکستان کی معیشت کے آؤٹ لک کو بھی مثبت قرار دے دیا۔

منی بجٹ کے خطرات منڈ لانے لگے

عالمی ریٹنگ ایجنسی نے مزید کہا کہ پاکستان کا ڈیفالٹ رسک سی ڈبل اے ٹو کی درجہ بندی کے مطابق کم ہو گیا، پاکستان کے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر معاہدے سے بہتری آئی ہے، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ چند دنوں میں 7 ارب ڈالر کی منظوری دے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.