وفاقی وزیرصنعت و پیداوار کا یوٹیلیٹی اسٹور کی بندش سے متعلق اہم بیان

image

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، سرکاری ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار رانا تنویر حسین نے یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن اور سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی شریک تھے۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں بلکہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شفافیت لانے کے لیے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ یو ایس سی بند کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا۔

رانا تنویز حسین نے کہا کہ تمام فیصلے ملازمین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہوں گے اور تمام گورنمنٹ ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.