ایف بی آر اور پرچون فروشوں میں تاجر دوست اسکیم پرمذاکرات ناکام

image

ایف بی آر اور پرچون فروشوں میں تاجر دوست اسکیم پر ڈیڈلاک برقرار ہے اور دونوں فریقین نے پیر کواس کا کوئی حل نکالنے کیلیے مذاکرات شروع کیے لیکن کوئی بھی بریک تھرو حاصل کرنےمیں ناکام رہے۔ 

ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تاجربرادری کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائے گا تاکہ ملک کی تمام 84 مارکیٹس کےلیے فیئرمارکیٹ ویلیوریٹ 60 ہزار ماہانہ کی شرح پرنظرثانی کرے اوراگر کوئی پرچون فروش یہ دعویٰ کرے کہ اس کی آمدن متعین نشان سے کم تر ہے تو اس کی شرح کو کم کر دیاجائے۔

پرچون فروشوں نے پیر کے مذاکرات میں تاجردوست اسکیم کو کلیتاً مسترد کردیا اور اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ ایک ایسی تجویز لائیں گے جو کہ ملک بھر کے پرچون فروشوں سے ٹیکس جمع کرنے کے عمل کو تقویت دے سکے۔

ایف بی آر کے نمائندے نے نجی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’ ہم نے پرچون فروشوں سے کہا تھا کہ وہ 100 ارب روپے تک ٹیکس جمع کرنے کےلیے کوئی تجویز لائیں تو پرچون فروشوں نے اسے مسترد کر دیا لیکن یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ انکم ٹیکس کے جال میں آنے سے انکار کرتے رہیں‘۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.