ملک میں آئل سپلائی چین بیٹھ جانے کا خطرہ، ریفائنریز نے حکومت کو آگاہ کردیا

image

پاکستان کی آئل ریفائنریوں نے حکومت کو صاف الفاظ میں خبردار کردیا ہے جن میں پارکو ، پی آر ایل ، این آر ایل، سی پی ایل، شامل ہیں۔ سیکرٹری پیٹرولیم مومن آغا کے نام خط میں ریفائنریوں نے ڈیزل کے ضرورت سے زیادہ ذخیرے پر احتجاج بھی کیا جو 7 لاکھ 70ہزارٹن تک جا پہنچا ہے جو 50 دنوں سے زائد کی طلب پوری کرنے کےلیے کافی ہے۔

ریفائنریوں کے مطابق اس وقت ملک میں ڈیزل کا 50 روز سے زائد کا وافر ذخیرہ موجود ہے، اگر مزید ڈیزل درآمد کیا گیا تو آئندہ آنے والے مہینوں میں ملک کے اندر ڈیزل سپلائی کا سلسلہ بیٹھ جائے گا۔

سیکرٹری پیٹرولیم مومن آغا کے نام خط میں ریفائنریوں نے ڈیزل کے ضرورت سے زیادہ ذخیرے پر احتجاج بھی کیا جو 7 لاکھ 70ہزارٹن تک جا پہنچا ہے جو 50 دنوں سے زائد کی طلب پوری کرنے کےلیے کافی ہے۔

دریں اثناء آئل کمپنیز ایڈ وائزری کونسل (او سی اے سی ) نے بھی اوگرا کو خط لکھا ہے جس میں ڈیزل کا وافر ہونا اور او ایم سیز کو مزید ڈیزل درآمد کرنے کی اجازت دینے سے کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ ملک میں ڈیزل فراہمی کا سلسلہ بیٹھ جائے گا اور پی او ایل مصنوعات کی دستیابی کا بحران کھڑا ہو جائے گا۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.