سرکاری ملازمین کے لیے نئی پینشن اسکیم متعارف

image

وزارت خزانہ نے نئے سرکاری ملازمین کے لیے نئی پینشن اسکیم متعارف کرادی۔ 

وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی پینشن اسکیم کے حوالے سے وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کیا ہے جس کے تحت نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کنٹری بیوٹری اسکیم میں 10 فیصد بنیادی تنخواہ سے حصہ دیں گے۔

میمورنڈم کے مطابق یہ اسکیم ان تمام ملازمین پر لاگو ہوگی جو یکم جولائی 2024 یا اس کے بعد مستقل بنیادوں پر بھرتی کیے جائیں گے۔

میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہےکہ اسکیم میں دفاعی بجٹ سے تنخواہ پانے والے سویلین ملازمین بھی شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.