رقامی اسلامک ڈیجیٹل بینک نے اپنے نظام کو محفوظ بانے کے لئے آئی ایس او سرٹیفکیشن حاصل کرنے کے لئے معاہدہ کر لیا ہے۔
اس سرٹیفکیشن کی بدولت رقامی اسلامک ڈیجیٹل بینک کو سائبر سکیورٹی کو بڑھانے کے علاوہ انسانی غلطی کا امکان کم سے کم کرنا ہے۔
کراچی، 3ستمبر، 2024ء: رقامی اسلامک ڈیجیٹل بینک لمیٹڈ (آر آئی ڈی بی ایل) نے اپنے نظام کو محفوظ بنانے اور رسک کو کم کرنے کے لئے عالمی سطح کے معیارات کی سرٹیفکیشن حاصل کر لی ہے۔ رقامی نے مینجمنٹ سسٹم سرٹیفیکیشن باڈی رسک ایسوسی ایٹس کے ساتھ اسٹریٹجک شرداکتداری کر لی ہے کہ بینک کے لئے آئی ایس او- آئی ای سی سرٹیفکیٹشن حاصل کی جاسکے۔ یہ سرٹیفکیٹ بین الاقوامی معیارات کے مطابق انفارمیشن سکیورٹی کے اعلیٰ ترین معیارکو برقرار رکھنے کے لیے رقامی بینک کے عزم کوا جاگر کرتا ہے۔
یہ شراکت داری پاکستان بھر میں اپنے صارفین کو محفوظ، جدید اور شریعہ کمپلائنٹ مالیاتی حل فراہم کرنے کے لیے رقامی بینک کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ رقامی بینک کے ہیڈ آفس کراچی میں منعقدہ تقریب میں رسک ایسوسی ایٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر کاشف حسن اور رقامی اسلامک ڈیجیٹل بینک لمیٹڈ کے سی ای او عمیر اعجاز نے معاہدے پردستخط کیئیے۔
رقامی اسلامک ڈیجیٹل بینک کے سی ای او عمیر اعجاز نے کہا کہ رقامی بینک اپنے صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہیں آئی ایس او آئی ای سی سرٹیفکیٹشن کے لیے رسک ایسوسی ایٹس سے شراکت داری اس کا ثبوت ہے۔ یہ سند ہمارے صارفین کو شریعی اصولوں کے مطابق ڈیجیٹل بینکاری خدمات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
رقامی اسلامک ڈیجیٹل بینک لمیٹڈ کے گروپ ہیڈ سی آئی ایس او سیدعالے رضا نے کا کہنا تھا کہ اس سرٹیفکیشن کےزریعے انفارمیشن سکیورٹی مینجمنٹ فریم ورک کے قیام کی جانب ایک سنگ میل عبور کیا ہے۔ جس سے ہمیں بہترین عالمی معیعات سے ہم آہنگ کرنے کے علاوہ سائبر کی دنیا میں بڑھتے ہوئے خطرات کے خلاف ہماری مجموعی حفاظتی ڈھال فراہم کرے گا۔
ان خدمات کا حصول رقامی بینک کی وسیع تر انفارمیشن سیکورٹی حکمت عملی کا اہم جزو ہے۔ ایک ڈیجیٹل بینک کی حیثیت سے رقامی بینک پاکستان میں صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنا اور شریعت کے مطابق بینکاری کو فروغ دینا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیارات کو اپنانا ہے۔
اس سرٹیفکیشن کے حصول سے رقامی اسلامک ڈیجیٹل بینک کو ریگولیٹری سطح پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور دیگر ریگولیٹری اداروں کے سخت انفارمیشن سکیورٹی قواعد پر عمل کرنے مین معاونت ہوگی۔ بینک کی سائبر سکیورٹی اور ادارہ جاتی انفارمیشن سکیورٹی اسٹرکچر بنائے گی جس سے مستقبل میں سائبر خطرات کے خلاف بینک کا دفاع مضبوط ہوگا۔ اور صارفین کے اعتماد میں اضافہ ہوگا انسانی غلطی کا امکان کم سے کم ہوگا۔ اس کے علاوہ بینک ملازمین اور صارفین میں حفاظت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور بینک کے اندر سکیورٹی کلچر کو فروغ دینا۔