امریکی ریاست جارجیا میں 14 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے کلاس فیلوز اور اساتذہ ہلاک

image

امریکی ریاست جارجیا کے ایک سکول میں 14 سالہ طالب علم نے فائرنگ کر کے اپنے دو کلاس فیلوز اور دو اساتذہ کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ نو افراد زخمی ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جارجیا کے اپالاچی ہائی سکول میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گزشتہ سال بھی مشتبہ شخص کو سکول میں فائرنگ سے متعلق آن لائن پلیٹ فارم پر دھمکیاں دینے پر انٹرویو کیا تھا۔

جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کرس ہوزے نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ 14 سالہ ملزم کا نام کولٹ گرے ہے اور اس پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور مقدمہ چلایا جائے گا۔

پولیس افسر جوڈ سمتھ نے بتایا کہ مسلح شخص نے سیمی آٹومیٹک رائفل اٹھا رکھی تھی جس نے پولیس کا سامنا کرنے پر فوری طور پر ہتھیار ڈال دیے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو 14 سالہ طلبہ کے علاوہ 39  اور 53  سال کی عمر کے دو اساتذہ شامل ہیں۔

پولیس افسر جوڈ سمتھ نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے نو افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور امید ہے کہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئے نے بعد میں جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ سال 2023 میں آن لائن دھمکمیوں کے حوالے سے تحقیقات کی تھیں اور قانون نافذ کرنے والے مقامی ادارے نے ایک 13 سالہ لڑکے اور اس کے والد کو انٹرویو کیا تھا۔

بیان میں نوجوان لڑکے کی شناخت نہیں کی گئی ہے تاہم جارجیا کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ بیان حراست میں لیے گئے لڑکے سے منسلک ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.