ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

image

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

10گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 972 روپے بڑھی، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 26 ہزار337 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ کر 2524 ڈالر فی اونس ہو گئے۔

واضح رہے کہ 22 اگست 2024 کو ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت ریکارڈ 2 لاکھ 61 ہزار روپے پر پہنچ گئی تھی۔

10 گرام سونے کی نرخ 257 روپے بڑھ کر ریکارڈ 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے ہوگئی تھی۔

مہنگا سونا بہت سے خاندانوں کی خریداری کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے، تاہم جنوری کے بعد قیمتوں میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سرمایہ کاروں کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

یکم جنوری کو 10 گرام اور فی تولہ قیمتیں بالترتیب ایک لاکھ 88 ہزار 357 اور 2 لاکھ 19 ہزار 700 روپے تھی اس کے مقابلے میں آج 10 گرام سونے کی قیمت میں اب تک 37 ہزار 980 روپے اور ایک تولہ کے نرخوں میں 44 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.