اسلام آباد کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر، 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف ختم

image

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بجلی کے بلوں میں ریلیف حتمی انجام تک نہ پہنچ سکا، اسلام آباد کے صارفین 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم ہوگئے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے اسلام آباد کے صارفین کے لئے 14 روپے فی یونٹ ریلیف ختم کر دیا گیا، اسلام آباد کے صارفین کو ماہ ستمبر میں ریلیف نہیں ملے گا۔ بلنگ سافٹ ویئر میں تبدیلی کیلئے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی علاقے کے صارفین کو ماہ ستمبر کے بجلی بل یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق آئیسکو کو ابھی تک اگست میں دیئے گئے ریلیف کے پیسے بھی نہیں ملے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.