پنجاب میں 16 ستمبر سے ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز

image

محکمہ سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال کی جانب سے پنجاب میں 16 ستمبر سے ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز ہوگا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود معذور افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کریں گی۔ پہلے مرحلے میں چالیس ہزار افراد میں ہمت کارڈ تقسیم  کئے جائینگے۔

پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے کی ابتدائی رپورٹ موصول

16 ستمبر کو لاہور سے تعلق رکھنے والے پندرہ ہزار خصوصی افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ ہمت کارڈ کے ذریعے خصوصی افراد کو ہر سہ ماہی دس ہزار پانچ سو روپے کی رقم دی جائے گی۔

محکمہ کی جانب سے ہمت کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز جون کے ماہ میں کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ہمت کارڈ کے تحت بینک آف پنجاب صوبہ میں پینسٹھ ہزار افرار کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا جسے ہمت کارڈ کا نام دیا گیاہے۔

لیسکو نے اربوں روپے کے نادہندہ وفاقی و صوبائی اداروں کی فہرست جاری کردی

محکمہ کی جانب سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.