آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اور رضوان کی ترقی،انگلینڈ کے جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر براجمان

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے تازہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستانی بیٹر بابر اعظم اور محمد رضوان کی ایک ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے  ٹیسٹ پلیئرز کی جاری رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں او ر انگلینڈ کے ہیری بروک 7 درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

شکیب الحسن کے بعد مشرفی مرتضی پر بھی قتل کا مقدمہ درج

سری لنکاکیخلاف سیریز کے بعد انگلینڈ کے بیٹرز کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں سے 9 ویں نمبر پر اور بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد 12 ویں سے 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

رینکنگ میں سری لنکا کے کمنڈو مینڈس 6درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ شکست دے سکتے ہیں، امریکی فاسٹ باؤلر

بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کیشاہین شاہ آفریدی ایک درجیترقی کے بعد ٹاپ 10 میں آگئے ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.