این اے 171 ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان سخت مقابلہ

image

رحیم یار خان: قومی اسمبلی کی نشست این اے 171 رحیم یار خان میں ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

این اے 171 رحیم یارخان 3 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج 12 ستمبر کو ہو رہی ہے۔ حلقہ این اے 171 رحیم یارخان 3 میں ضمنی الیکشن میں 7 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مخدوم طاہر رشیدالدین اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حسان مصطفی ایڈووکیٹ کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ میں کل 5 لاکھ 26 ہزار 9 سو 73 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 113 اور خواتین ووٹرز 2 لاکھ 38 ہزار 860 ہیں۔

رولز میں ترامیم، فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر، آرمڈ فورسز کے شہداء کی فیملی کیلئے خصوصی پنشن

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رکن ممتاز مصطفی ایڈووکیٹ کے انتقال پر یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ دوسری جانب این اے 171 میں پرامن ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پابندی کا اطلاق بدھ 11 ستمبر سے جمعہ 13 ستمبر تک ہو گا۔ دفعہ 144 کے دوران ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، فائرنگ اور الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پابندی ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کوئی شخص لائسنس یافتہ اسلحہ بھی نہیں رکھ سکتا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.