بنگلہ دیش کی سرحد پر تعینات بھارتی اہلکار کی خودکشی

image

نئی دہلی: بنگلہ دیش کی سرحد پر تعینات بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 40 سالہ بھارتی اہلکار ارون دلیپ تری پورہ میں تعینات تھا۔ جس کی خود کشی کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔ ارون دلیپ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسوم کے لیے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔

سرحدی اور کشیدگی والے علاقوں میں تعینات بھارتی فوجیوں میں خود کشی کے واقعات عام ہیں۔ بارڈر سیکیورٹی فورس کے بہت سے جوان اور افسر حالات کے دباؤ کے تحت یا پھر آپس کے اختلافات اور مفادات کے تصادم کے باعث خود کشی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست منی پور میں پھر فسادات پھوٹ پڑے

بھارتی فورسز میں خود کشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کی جاتی رہی ہے۔ تاہم اب تک ایسی کوئی بھی کمیٹی خود کشی کے حقیقی اسباب معلوم کرنے میں ناکام رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.