برطانیہ نے اردنی شہریوں کیلئے ای ویزہ سروس بند کر دی

image

لندن: برطانوی حکومت نے اردنی شہریوں کیلئے الیکٹرانک ویزا سروس منسوخ کر دی۔ جو چند ماہ قبل ہی شروع کی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب کوئی بھی اردنی شہری برطانیہ آنے کے خواہشمند کو روایتی طریقے سے سفارتخانے کے ذریعے ویزا کے لیے درخواست دینا ہو گی۔ برطانوی حکومت کی جانب سے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے شہریوں کے لیے الیکٹرانک ویزہ سروس بدستور برقرار ہے۔

ای ویزہ سروس کا نظام گذشتہ فروری کے آخر میں نافذ ہوا تھا۔ تقریبا 6 ماہ قبل اردن میں اس سروس کو فعال کیا گیا تھا۔ خلیجی اور اردن کے شہری چند گھنٹوں کے اندر اندر ای ٹی اے نامی الیکٹرانک ٹریول ویزہ حاصل کرنے کے قابل ہو گئے تھے۔

اس سے قبل اردنی اور خلیجی شہریوں کو اپنے ممالک میں سفارتخانوں کے ذریعے برطانیہ جانے کے لیے ویزا کی درخواست دینا پڑتی تھی۔

نئے فیصلے کے تحت برطانوی ہوائی اڈوں کے ذریعے تیسری منزل کا سفر کرنے والے کسی بھی اردنی شہری کو سفارتخانے سے “ٹرانزٹ ویزا” بھی حاصل کرنا ہو گا۔ اس کے نتیجے میں اردن کے شہری الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی کے ساتھ برطانیہ کا سفر کرنے کے اہل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر ہیرس صدر بنی تو اسرائیل تباہ ہوجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

نئی ہدایات کے مطابق ان لوگوں کے لیے 4 ہفتوں کا ویزہ فری ٹرانزیشن پیریڈ ہو گا جو پہلے سے ہی الیکٹرانک ٹریول ویزہ رکھتے ہیں۔

برطانوی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور سلطنت عمان کے شہریوں کے لیے الیکٹرانک ٹریول پرمٹ کا نظام معمول کے مطابق نافذ العمل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.