پیٹرول میں کمی سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی

image

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول 12 روپے لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بھی 12 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے تک کم ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے لیٹر تک کمی ہونے کا تخمینہ ہے۔ احتمی قیمت کا تعین 12 تا 14 ستمبر کی عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں اضافہ بھی حتمی قیمت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 31 اگست کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی تھی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.