سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

image

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 2515ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کی کمی سے 263000روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 857روپے کی کمی سے 225480 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28 روپے پر مستحکم رہی۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.