اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کے لاجز کو سب جیل قرار دیدیا

image

اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار 10 ارکان کے لاجز کو سب جیل قرار دے دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی اراکین کے لاجز کو سب جیل قرار دینے کی فائل پر دستخط بھی کر دیے جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 10 اراکین اسمبلی کو 9 ستمبر کی شب پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے گرفتار کیا گیا تھا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سارجنٹ قومی اسمبلی اور 4 سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار پی ٹی آئی اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے معاملے کی انکوائری کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی جبکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی اراکین کو اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ میں بھی پیش کیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کا 8 روز کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپنا کام کر رہے ہیں لیکن گرفتاریوں کا معاملہ عدالت نے ہی دیکھنا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.