موٹر سائیکل کے شوقین افراد کیلئے شاندار آفر

image

ملک میں جاری مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید بھی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے موٹر سائیکل ساز کمپنیوں کو بھی پریشان کن صورتحال سے کا سامنا ہے تاہم کمپنیاں صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے دلکش پیشکش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اسی تناظر میں سوزوکی نے اپنی شاندار موٹر سائیکل ’ سوزوکی جی ڈی 110 ایس ‘(Suzuki GD 110 S) پر شاندار پیشکش کر دی ہے ، اس موٹر سائیکل کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے ہے لیکن اب صارفین بغیر کیس اضافی رقم کے یہ موٹر سائیکل قسطوں پر بھی حاصل کر سکتے ہیں، سوزوکی جی ڈی 110 ایس 25 فیصد یعنی 88 ہزار روپے ایڈوانس ادا کر کے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ موٹر سائیکل کی ماہانہ قسط 11 ہزار روپے ہو گی۔

یہ موٹر سائیکل کمپنی کی جانب سے چار مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جن میں سیاہ ، سرخ ، گرے اور نیلا رنگ شامل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.