عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

image

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو چین میں کمزور طلب کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیتموں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نومبر کے لئے برینٹ کروڈ کے معاہدے 48 سینٹ یا 0.66 فیصد کی کمی کے ساتھ 72.27 ڈالر فی بیرل پر ہوئے جبکہ اکتوبر کے لئے امریکی خام تیل کی قیمت 0.53 فیصد کم ہوئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت 37 سینٹ کمی کے ساتھ 69.72 ڈالر فی بیرل رہی۔

چین میں ایندھن کی طلب میں کمی اور برآمدی مارجن میں کمی باعث پانچویں ماہ آئل ریفائنری کی پیداوار میں کمی ہوئی۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.