لاہور: سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

image

لاہور میں کاؤنٹر ٹیررازم فورس( سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئےجبکہ 2 فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں سے 3 دستی بم، 3 ڈیٹونیٹر،سیفٹی فیوز وائر،2 رائفلیں ، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئےجبکہ 2 فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں سے 3 دستی بم، 3 ڈیٹونیٹر،سیفٹی فیوز وائر،2 رائفلیں ، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سی ٹی ڈی ٹیموں نے موٹروے ننکانہ انٹرچینج کے قریب ناکہ بندی کرلی۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ دہشت گرد لاہور پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.