21 ستمبر کے جلسے سے قبل تحریک انصاف کے رہنمائوں کیخلاف کریک ڈائون

image

 تحریک انصاف کے 21 ستمبر کے جلسے سے قبل پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔

علی امتیاز وڑائچ 2 گھنٹے پولیس کی حراست میں رہے جس کے بعد پولیس نے انہیں رہا کر دیا ، علاوہ ازیں پولیس نے رات گئے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔

عبوری ضمانت میں توسیع کے باوجود پی ٹی آئی رہنما گرفتار

عالیہ حمزہ نے کہا کہ 16 ماہ پابند سلاسل رہنے کے باوجود پولیس نے میرے گھر ریڈ کیا، تین تھانوں کی پولیس نے میرے گھر پر آدھی رات کو چھاپہ مار کر گھر کی تلاشی لی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے رکن آزاد کشمیراسمبلی غلام محی الدین دیوان کو گرفتار کر لیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.