الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دے دی

image

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت دیدی۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ نے کہا کہ ویسے آپ نے الیکشن کہاں کرائے تھے؟ 5 سال کے اندر آپ نے انتخاب نہیں کروائے، 5 سال کے بعد انٹرا پارٹی انتخاب کروائے، اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کا لاہور شہر میں داخلہ بند

اس موقع پر ممبر بلوچستان نے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی کے الیکشن چمکنی میں ہوئے تھے؟ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ نہیں! انتخابات اسلام آباد میں بھی ہوئے تھے، ہم نے دستاویزات جمع کرانی ہیں، 10 دن تک کا وقت دے دیں۔

بنچ نے الیکشن کمیشن حکام سے سوال کیا کہ اگر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو ہم اب بھی تسلیم نہیں کرتے تو کیا مستقبل ہو گا؟ جس پر ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے جواب دیا کہ پارٹی کا کوئی تنظیمی ڈھانچہ نہیں رہے گا۔

بینچ نے ڈی جی پولیٹیکل فنانس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں اس نکتہ پر معاونت فراہم کریں، جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم بھی معاملے پر آپ کو معاونت دیں گے،انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن جو کر سکتا تھا اس نے کر لیا۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.