گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے شاندار آفر

image

کیا سپورٹیج کو پاکستان میں متعارف ہوتے ہی بڑی شہرت ملی اور صارفین نے اسے بے حد پسند کیا۔

کمپنی نے ریکارڈ سیلز بھی کی لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ گاڑی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور لوگوں کی قوت خرید بھی متاثر ہوئی جس کے پیش نظر اب کمپنی نے لوگوں کو متوجہ کرنے کیلئے دلکش آفر لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیا موٹرز نے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے بغیر سود کے انسٹالمنٹ پلان متعارف کروا دیاہے ، گاڑی کی اصل قیمت 75 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جسے آپ 50 فیصد پیشگی قیمت 37 لاکھ 75 ہزار جمع کروا کر حاصل کر سکتے ہیں جبکہ باقی پچاس فیصد آپ کو 18 ماہ کی آسان اقساط میں دینی ہو گی جو کہ ماہانہ 2 لاکھ 9 ہزار 722 روپے بنتی ہے۔

کیا سپورٹیج الفا کی قیمت 73 لاکھ ، کیا سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 77 لاکھ 40 ہزار، کیا سپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت 84 لاکھ 70 ہزار، کیا سپورٹیج بلیک لیمیٹڈ ایڈیشن کی قیمت 90 لاکھ ، کیا سپورٹیج کلیئر وائٹ لیمیٹڈ ایڈیشن کی قیمت بھی 90 لاکھ روپے ہے۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.