اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج پھر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کےآغاز پر 100 انڈیکس 82353 پر تھا تاہم کاروبار کے دوران انڈیکس میں 279 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 82463 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا اور کاروبار کے آغاز سے ہی انڈیکس میں اضافہ ہوا۔

کاروبار کےآغاز پر 100 انڈیکس 82353 پر تھا تاہم کاروبار کے دوران انڈیکس میں 279 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 82463 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے آخری کاروباری دن پر 100 انڈیکس 615 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوا تھا اور انڈیکس نے اپنی تاریخی بلند ترین سطح کو مزید 368 پوائنٹس بڑھا کر کے 82 ہزار 372 کیا۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.