وزیر توانائی نے بجلی بلوں سے متعلق عوام کو خوشخبری سنادی

image

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز سے بات چیت اور جامع اصلاحات کے بعد بجلی کے نرخ بتدریج 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم ہوسکتے ہیں۔

انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی نے بتایا کہ قرض واپسی کی مدت بڑھانے سمیت مختلف اصلاحات کے بعد بجلی یونٹ بتدریج ڈیڑھ سال میں کم ہو سکیں گے۔

وزیر توانائی نے پورے ملک میں بجلی کے یکساں ریٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ آئی پی پیز گیارہ گنا زیادہ منافع کما چکی ہیں لیکن جو بھی فیصلہ ہوگا آئی پی پیز کو اعتماد میں لے کر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے الیکٹرک کو ہدایت دے، کے الیکٹرک کی مہنگی بجلی کے باعث کراچی کے عوام کو 170 ارب روپے سبسڈی دیتے ہیں جو صحیح نہیں ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ سرکاری بجلی گھروں کہہ دیا گیا ہے کہ ریٹرن آن ایکویٹی میں کمی لائیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ اب تک نیٹ میٹرنگ کا ایک بھی معاہدہ ختم نہیں ہوا لیکن امیر نیٹ میٹرنگ والوں کو سرمایے کی واپسی 2 کے بجائے 5 سال میں ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.