یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری کیا ہے؟

image

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مزید 170 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے. یوٹیلیٹی اسٹور کے مطابق 170 سے زائد اشیا کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا، جن اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، ان میں چائے، مختلف مصالحے اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک سو ستّر سے زائد اشیا کی قیمتوں میں 10 روپے سے لے کر 190 روپے تک کی کمی کر دی گئی ہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹور کے مطابق 170 سے زائد اشیا کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا، جن اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، ان میں چائے، مختلف مصالحے اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے بھی یوٹیلٹی اسٹورز پر 800 سے زائد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی، ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کے لیے کسی قسم کی کوئی شرط لاگو نہیں ہے، اور ملک بھر کے تمام شہری یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کر سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.